the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
ناندیڑ۔17۔ فروری(اعتماد نیوز ) ناندیڑ ضلع میں چار مختلف سڑک حادثات پیش آئے جن میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا سڑک حادثہ ناندیڑ کے دیہی پولیس اسٹیشن کے نزد ایم آئی ڈی سی سڑ ک پر پیش آیا۔ شالیمار دوکان کے روبرو پرلہاد نارائن کرہاڑے عمر3 سال معصوم بچہ سڑک عبور کررہا تھا کہ اچانک ٹرک نے اُسے ٹکر دے دی۔ معصوم بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس سلسلے میں دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسرے سڑک حادثہ میں دیگلورکی ایم آئی ڈی سی علاقہ کے کھانوپور بورہاؤس کے نزد جیپ کے الٹ جانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جیونت راؤ تلسی رام جادھو عمر45 سال ساکن ٹاکڑی جیپ میں سفر کررہا تھا۔ اِسی درمیان ڈرائیور شنکر اروا واگھمارے ساکن آدم پور نے تیز رفتاری سے جیپ چلاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہیں رکھا اورجیپ پلٹ گئی۔ جس میں جیونت راؤ تلسی رام جادھو ہلاک ہوگیا اور ایک شخص شدید زخمی بتایا گیا۔ سنجے شنکر راؤ جادھو کی شکایت پردیگلور پولیس اسٹیشن میں



مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تیسرے سڑک حادثہ میں لوہا تا قندہار سڑک پر ایک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی ۔لوہا تا قندہار شاہراہ پر سرجے راؤ کاماجی پنڈرے عمر26؍ سال اپنی موٹر سائیکل پر سفر کررہا تھا کہ اِسی درمیان بس کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دی جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔ لوہا پولیس اسٹیشن میں بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چوتھے سڑک حادثہ میں آٹو ڈرائیور نے یڑ گاؤں پاٹی کے روبرو آٹو پلٹی کردیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ روہی داس ببن چوہان ، سدام راؤ نامدیو اور اُن کی اہلیہ آٹومیں سفر کررہی تھی آٹو ڈرائیور راہول تھورات نے آٹوغیر ذمہ داری سے چلاتے ہوئے پلٹی کردیا جس میں روہی داس ببن چوہان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور سدھام راؤنامدیو اور اُن کی بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ اس سلسلے میں اردھاپور پولیس اسٹیشن میں راہول تھورات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ اِن چاروں سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.